24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کے 9ویں سپیل کا...

پنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کے 9ویں سپیل کا الرٹ جاری

- Advertisement -

لاہور۔27اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے صوبے کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کے 9ویں سپیل کا الرٹ جاری کردیا، 29اگست سے 2ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور ،راولپنڈی ، اٹک ،چکوال جہلم، گوجرانولہ، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں ۔اسی طرح ڈی جی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ عرفان علی کاٹھیا کی جانب صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی گئی ہیں ۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریائوں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پہلے ہی سیلابی صورتحال ہے۔دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ مزید بارشوں سے بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی، نالے بپھر سکتے ہیں،تمام ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے محکمہ صحت ، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو بھی الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔ آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔عوام بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں