لاہور۔28نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجا ب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد وخشک امکان جبکہ میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند کے چھائے رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے ۔
تر جمان محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ ،د ھند اور ٹھنڈ کی لپیٹ میں رہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12اور زیادہ سے زیادہ 26سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 279فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس سندر ریئل اسٹیٹ 603،سی ای آر پی320،یو ایم ٹی 342،پولوگراونڈ376،سید فدا حسین روڈ 306اور سید مراتب علی روڈ پر296ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔