لاہور۔18اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ جاری کر دی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں میانوالی 85، چکوال 76، ڈیرہ غازی خان 62، جہلم 45، نارووال 42، بھکر 38 اور منگلا میں 35 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث خوشاب موہار ہل ٹورنٹ میں طغیانی کی صورتحال ہے۔ انہوں نے …
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارش کا امکان

مزید خبریں
لاہور۔18اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ جاری کر دی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں میانوالی 85، چکوال 76، ڈیرہ غازی خان 62، جہلم 45، نارووال 42، بھکر 38 اور منگلا میں 35 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث خوشاب موہار ہل ٹورنٹ میں طغیانی کی صورتحال ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیشگی الرٹس کے باعث موہار ہل ٹورنٹ طغیانی کے باعث کو ئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا جبکہ نور پور تھل، لیہ، منڈی بہاوالدین، اٹک، مری، جھنگ، راولپنڈی اور سرگودھا میں بھی بارش ریکارڈ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے جبکہ بالائی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشوں اور کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ مون سون بارشوں کا ساتواں سپیل قدرے زیادہ مضبوط ہے، طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ او رولنرایبل اضلاع کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اوردریائے راوی میں جسر کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے چناب اور جہلم میں پانی کا بہاو نارمل سطح پر ہے۔رودکوہیوں اور بڑے دریاوں سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاو نارمل سطح پر ہے۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ تربیلا ڈیم 97 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 71 فیصد تک بھرچکاہے، اس کے ساتھ بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 70 فیصد تک ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بارشوں کے دوران ریسکیو و ریلیف ادارے فیلڈ میں موجود رہیں،، بچوں کا خیال رکھیں ،انہیں برساتی نالوں ،نشیبی علاقوں، دریاں اور نہروں میں ہرگز مت نہانے دیں۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیانے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا جبکہ رواں سال 164 شہری جاں بحق، 582 زخمی، 216 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔








