پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے

160
PDMA Punjab
PDMA Punjab

لاہور۔11جولائی (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر اضلاع لاہور، سیالکوٹ ،نارووال ،گوجرانولہ ،فیصل آباد اور راولپنڈی میںموسلادھار بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں بھی متوقع ہیں،مون سون بارشوں کا یہ سپیل 15 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے تاہم دریائے سندھ ،چناب، راوی جہلم اور ستلج معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں،

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ پیشگی انتظامات مکمل کر ے،شہری دریاں ندی نالوں کی غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں،بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں ۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔