پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد و خشک رہنے،شمال مشرقی علاقوں میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ، محکمہ موسمیات

109
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم سرد،جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

لاہور۔8فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد وخشک رہنے جبکہ شما ل مشرقی علاقوں میں دھند پڑنے اور بالائی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں ہلکی دھند پڑنے کاامکان ہے ۔

گزشتہ روز پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں ہلکی دھند چھائی رہی ۔ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 06جبکہ زیادہ سے زیادہ 20سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 41فیصد رہا۔ لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 11رہی۔ اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں فیز8 ایوی گرین 112،سیدمراتب علی روڈ110،سید فدا حسین ہاؤس 144، یو ایم ٹی 119،ذکی فارمز 139اورپاکستان انجینئرنگ سروسزمیں 127 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔