پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدیدسرداور خشک رہنے کا امکان،میدانی علاقے سموگ اور شدید دھند کی لپیٹ میں،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔ترجمان

230
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور۔4جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک جبکہ لا ہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ،شہر یوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی جاتی ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم شدیدسرد،خشک اور دھند چھائی رہی جس سے حد نگاہ انتہائی ہو گئی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال،سرگودھا، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید ھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے ۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 05جبکہ زیادہ سے زیادہ 14سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 87فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 207 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پو لو گرانڈ میں 291،یو ایس قونصلیٹ 335،سید مراتب علی روڈ 239 ،فاسٹ یونیورسٹی میں 303 ،ڈی ایچ اے فیز 8میں 303،ذکی فارمز 226،پاکستان انجینئرنگ سروسز 209اور یو ایم ٹی میں 212ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔