پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدیدسرد ،لاہور سمیت میدانی علاقوں میں سموگ و دھند کا راج برقرار

197
weather is dry and cold
weather is dry and cold

لاہور۔7جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک،لاہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سموگ و شدید دھند پڑنے اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے ، شہر یوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب و محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت ۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم شدیدسرد،خشک اور دھند چھائی رہی جس سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، نارنگ منڈی ،بدوملہی، سرگودھا، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھندوسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 06 اور زیادہ سے زیادہ11سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 91فیصد رہا،ترجمان کے مطابق لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 194 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پو لو گرائونڈ میں 324،یو ایس قونصلیٹ 321، فدا حسین روڈ 194،فاسٹ یونیورسٹی میں 255 ،ڈی ایچ اے فیز 8 ایوی گرین میں 244،ذکی فارمز 199،سی ای آر پی آفس 243،پاکستان انجینئرنگ سروسز 256اور شاہراہِ قائد اعظم پر306 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔