لاہور۔14جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدیدسرد وخشک جبکہ میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں اوردن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے ، حد نگاہ کم ہونے کے باعث شہر یوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثرمیدانی علاقوں میں موسم شدیدسرد وخشک رہا اوردھند چھائی رہی جبکہ بعض علاقوں میں مطلع ابرآلود بھی رہا۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 06اور زیادہ سے زیادہ12سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94فیصد رہا،
لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 206رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پو لو گرائونڈ میں 307،سید مراتب ہائوس 211،فدا حسین روڈ 280،فیز8ایوی گرین 200،یو ایس قونصلیٹ 298،ذکی فارمز 214،سی ای آر پی آفس 205اورپاکستان انجینئرنگ سروسز میں 229 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔