پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک رہنے کا امکان

114
Meteorology Department
Meteorology Department

لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک رہنے جبکہ لاہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسردوخشک رہا جبکہ شدید دھند اور سموگ کے با عث حد نگاہ میں کمی واقع ہوئی۔

جمعرات کے روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6جبکہ زیادہ سے زیادہ 19سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا تناسب 84فیصد رہا اور آلودگی کی مجموعی شرح 315رہی۔

اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں فدا حسین روڈ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 349،ڈی ایچ اے 8فیز ایوی گرین 336،پولو گراونڈ 424،سی ای پی آر آفس 413،سید مراتب علی روڈ392،یو ایس قونصلیٹ 355،فاسٹ یونیورسٹی 465اور شاہراہِ قائد اعظم پر 575ریکارڈ کیا گیا۔