پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

200
PDMA

لاہور۔29مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب میں بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ چند مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب10فی صد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح81 فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ137،پاکستان انجینئرنگ سروسز 212،ذکی فارمز90 ،سید مراتب علی روڈ77،ریونیو سوسائٹی88 ،سی ای آر پی آفس81،جو ہر ٹاون اے بلاک 85 اور یو ایم ٹی میں 79 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔