لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجا ب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی علاقوں میں صبح کے وقت سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18اور زیادہ سے زیادہ 32سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 33فیصد رہا۔لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 165فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میںایئر کوالٹی انڈ یکس یو ایم ٹی 168،نیٹسول آفس 186،سی ای آر پی182،یوایس قونصلیٹ 176،پاکستان انجینئر نگ سو سائٹی 184اور سید مراتب علی روڈ پر177ریکارڈ کیا گیا ۔