30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم و خشک ،...

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم و خشک ، بعض اضلاع میں بارش کاامکان

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گردونواح میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہا جبکہ دوپہر کے وقت جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلتی رہیں۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27اور زیادہ سے زیادہ 39سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 24رہا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590610

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں