لاہور۔27نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا تاہم لاہوراور شمال مشرقی پنجاب میں چند ایک مقامات پرہلکی بونداباندی کی توقع ہے، اکثرمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اوردھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہا جبکہ لاہور سمیت چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 14جبکہ زیادہ سے زیادہ 20سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 64فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی شرح 306تک پہنچ گئی ،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں ذکی فارمز442،یو ایم ٹی 308،پولو گرائونڈ 420،مراتب علی روڈ 337،لاہور امریکن سکول 308،فدا حسین روڈ330اور مراتب علی روڈ پر 351ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414681