- Advertisement -
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تمام طلباء کے تعلیمی اخراجات کا 50فیصد وفاقی حکومت اداکرے گی۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سکالرشپ پر زیر تعلیم طلبا و طالبات کو درپیش مالی مسائل میرے علم میں لائے گئے۔
- Advertisement -
انہوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ ان تمام طلبا کے تعلیمی اخراجات کا 50 فیصد وفاقی حکومت ادا کرے گی تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=332134
- Advertisement -