پنجاب کے تمام دریائوں میں پانی کا بہائو معمول پر آگیا ، ترجمان پی ڈی ایم اے

لاہور۔21ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے تمام دریائوں میں پانی کا بہائو معمول پر آچکا ہے،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے الرٹ اور مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائوں میں سیلابی صورتحال نارمل ہونے کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا …

لاہور۔21ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے تمام دریائوں میں پانی کا بہائو معمول پر آچکا ہے،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے الرٹ اور مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائوں میں سیلابی صورتحال نارمل ہونے کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہائو 98 ہزار کیوسک ہے، سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہائو 82 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہائو 43 ہزار کیوسک ہے، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہائو 38 ہزار کیوسک ہے، قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہائو 37 ہزار کیوسک ہے،ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو 38 ہزار کیوسک ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجند کے مقام پر پانی کا بہائو 1 لاکھ 18 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہائو 7 ہزار کیوسک ہے ، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 9 ہزار کیوسک ہے،بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہائو 29 ہزار کی کیوسک ہے، ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہائو 28 ہزار کیوسک ہے۔

مزید خبریں