پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں تھیلے سیمیا سنٹرز قائم کئے جائیں گے، صوبائی وزیر صحت کی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں تھیلے سیمیاسنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

54

راولپنڈی۔31مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں 20 بستروں پر مشتمل تھیلے سیمیا سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھیلے سیمیا سنٹرمیں بچوں کو بلڈٹرانفیوژن اور جسم سے فولادکے اخراج کے ٹیکوں کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں اسی طرح کے تھیلے سیمیا سنٹرز قائم کئے جائیں گے