راولپنڈی۔ 20 مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پنجاب کے تمام کالجز میں 18 مارچ سے 21 مارچ تک شجرکاری مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کالجز کے زیر انتظام راولپنڈی ڈویژن میں شجرکاری مہم جاری ہے۔ 21 مارچ کو عالمی یوم جنگلات منایا جائے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کالجز کے زیر انتظام راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں پودے لگانے کا کام سرانجام دیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈویژن بھر کے کالجز میں شجر کاری کے حوالے سے مضمون نویسی کے مقابلے،واک اور سیمینار منعقد کیے جا رہے ہیں جنکا مقصد درختوں کی اہمیت کو معاشرے میں اجاگر کرنا ہے۔ اس حوالیسے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر امجد خٹک کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے شجر کاری کرنا بہت ضروری ہے۔
وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے جانب صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے لیے تجزیاتی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔ نوجوان نسل کو درختوں کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے کالج کی سطح پر پودے لگانے کا عمل جاری ہے جو خوش آئیند ہے۔