26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب کے سرکاری ونجی سکول 10 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے

پنجاب کے سرکاری ونجی سکول 10 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے

- Advertisement -

لاہور۔8جنوری (اے پی پی):پنجاب کے سرکاری ونجی سکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 10 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔ اس سلسلے میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سکول 10 جنوری سے 22 جنوری تک صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوں گے جبکہ

23 جنوری سے سکولوں کے اوقات کار معمول کے مطابق ہوں گے۔ طلبہ طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم سرما میں سردی سے بچا ؤکے لئے مناسب گرم کپڑے جیکٹس اور شوز پہن کر ائیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں