22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب کے شمال مشرقی وجنوبی علاقوں میں بارش کا امکان، ندی نالوں...

پنجاب کے شمال مشرقی وجنوبی علاقوں میں بارش کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

- Advertisement -

لاہور۔11اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی وجنو بی علاقوں میں بعض مقا مات پر تیز ہوائوں اور گر ج چمک کے سا تھ بارش کی توقع ہے جس سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم مر طوب رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سر گو دھا اورمیانوالی میں تیز ہوائوں و گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہو ئی، سب سے زیادہ بارش نارووال میں 83 ملی میٹر، لاہور (ایئرپورٹ 77، سٹی 45)، گجرات 36، گوجرانوالہ 53 ، سیالکوٹ(سٹی 35، ایئرپورٹ 25)،منڈی بہائوالدین 27، شیخوپورہ 15 اور حافظ آباد میں 03 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 25اور زیادہ سے زیادہ 32سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب81فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح50فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ریونیو سوسائٹی میں44، یو ایم ٹی 153،سید مراتب علی روڈ پر60،ٹھو کر نیا ز بیگ50،یوایس قونصلیٹ 71،پاکستان انجینئرنگ سروسز 132،سی ای آر پی آفس56،عسکری ٹین 33اور شا ہراہ قائد اعظم میں54 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں