37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںپنجاب کے صوبائی وزیر کھیل سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر...

پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر کی ملاقات

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سیّد فخر علی شاہ اور ڈائریکٹر یوتھ پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن رائے محمد اسامہ سلطان نے پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی سے ملاقات کی۔ سیّد فخر علی شاہ نے وزیر کھیل کو پاکستان فیڈریشن بیس بال کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال پاکستان کی انڈر 12 ٹیم نے دسویں انڈر 12ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کی اور ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پاکستان کی سینئر ٹیم نے انڈونیشیا میں ہونے والے اٹھارویں ایشین گیمز میں پانچویں پوزیشن حاصل کی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116671

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں