سرگودھا۔ 30 دسمبر (اے پی پی):پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم جنوری سے اراضی ریکارڈ سروے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا عملہ دستاویزات کے حوالہ سے معلومات حاصل کریگا اور موبائل ایپ کے ذریعے ان دستاویزات کو محفوظ بنایا جاسکے گا تاکہ جائیداد کی خرید و فروخت اور وراثتی معاملات میں مدد مل سکے اور جائیداد کے حوالہ کے علاوہ حدود و ملکیت کے تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
سروے کی کوئی فیس نہیں ہے اس سلسلہ میں اگر کوئی فیس طلب کرے تو عوام کی سہولت کیلئے حکومت نے ٹیلی فون نمبر4874438 ۔0370 دیا ہے جس پر معلومات حاصل کرنےوالی شکایت درج کروائی جاسکے گی اس کے علاوہ مزید شکایات کے اندراج کیلئے ٹیلی فون نمبر 37882072 ۔042 بھی دیا گیا ہے۔