21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ،سیلابی...

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ،سیلابی صورتحال میں شدت متوقع ہے، پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

لاہور۔3ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے ،بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت متوقع ہے۔ ترجما ن پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب مرالہ ہیڈ ورکس میں پانی4 لاکھ 68 ہزار کیوسک ،خانکی ہیڈ ورکس 339470 کیوسک ،قادر آباد ہیڈ ورکس232450 کیوسک ،چنیوٹ پل 108343 کیوسک اور تریموں ہیڈ ورکس میں 355744 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی71010 کیوسک ،راوی سائفن 54190 کیوسک،شاہدرہ53630 کیوسک ، بلوکی ہیڈ ورکس 117655 کیوسک اورسدھنائی ہیڈ ورکس میں193470 کیوسک تک پہنچ گیا ۔دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سدھنائی ہیڈ ورکس میں پانی کا بہائو 1 لاکھ 68 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا تھا جس کی وجہ سے ہیڈ سدھنائی مائی صفورہ بند میں بریچنگ کی گئی،مائی صفورا بند میں بارودی مواد کے ذریعے 2 شگاف ڈالے گئے۔ ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر بریچنگ سیکشن کیا گیا ،بڑے اربن سنٹرز اور آبپاشی سٹرکچر کو بچانے کے لیے بریچنگ ناگز یر ہو گئی تھی۔

محکمہ انہار کے افسران اور متعلقہ ماہرین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ترجمان کے مطابق اس وقت دریائے ستلج ہیڈ گنڈا سنگھ والا میں پانی 269501 کیوسک ،سلیمانکی ہیڈ ورکس 122736 کیوسک،اسلام ہیڈ ورکس 95727 کیوسک جبکہ پنجند ہیڈ ورکس میں182107 کیوسک پہنچ گیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں