34.8 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب کے میوزیم تاریخی و نایاب ذخائر اوردنیا کے مختلف خطوں کی...

پنجاب کے میوزیم تاریخی و نایاب ذخائر اوردنیا کے مختلف خطوں کی ثقافت کے مراکز ہیں ، وزیراعلی پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔18مئی (اے پی پی):وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے عجائب گھر کے عالمی دن (International Museum Day) پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ عجائب گھر محض اینٹوں اور پتھروں کی عمارتیں نہیں بلکہ اقوام کی یادداشت، تہذیبی شعور و تاریخ کے محافظ ہوتے ہیں،

عجائب گھر ماضی اور حال کے درمیان ایک پل ہیں،پنجاب کے میوزیم تاریخی و نایاب ذخائر اور دنیا کے مختلف خطوں کی ثقافت کے مراکز ہیں ۔وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ ان تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو ورثے کے تحفظ وتحقیق میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،میوزیم ہمیں اپنی تہذیب، فنون، اقدار اور جدوجہد کی جھلک دکھاتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598498

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں