پنجاب کے نوجوان ایک مرتبہ پھر کھیلوں کی جانب راغب ہو رہے ہیں ،ملک ابرار

117
بجٹ26-2025 پنجاب کی تاریخ میں صحت و تعلیم کے شعبوں کے لیے ایک انقلابی پیش رفت ہے، ملک ابرار احمد

راولپنڈی۔29نومبر (اے پی پی):راولپنڈی ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کھیلتا پنجاب انٹر کلب ڈویژن لیول کے مقابلوں کا افتتاح شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، رکن صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات شازیہ رضوان اور رکن صوبائی اسمبلی طاہرہ مشتاق تھے ،

ایڈیشنل کمشنر سید نذارت علی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈویژنل لیول کے ان مقابلوں میں اتھلیٹکس، کرکٹ ٹیپ بال، باسکٹ بال، فٹ بال، کبڈی، میٹ ریسلنگ، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، ہاکی، والی بال اور تیر اندازی شامل ہیں۔

اس موقع پر ملک ابرار نے نے اپنے خطاب کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششوں کی بدولت آج پنجاب کے نوجوان ایک مرتبہ پھر سے کھیلوں کی جانب راغب ہیں اور مریم نواز نے پنجاب کے نوجوانوں میں مثبت سوچ کو پروان چڑھایا ہے ، یہی وجہ ہے کہ پنجاب کا نوجوان اب ناصرف کھیلوں کے میدان میں مقابلے جیت رہا ہے بلکہ زندگی کے مختلف شعبوں میں بھی اپنا منفرد مقام بنا رہا ہے۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات شازیہ رضوان نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز دن رات اس محنت اور کوشش میں لگی ہوئی ہیں کہ پنجاب کے نوجوان تعلیم، کھیل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت، زراعت، انجینئرنگ اور تمام شعبوں میں بے انتہا ترقی کریں اور پاکستان اور بیرون ملک میں اپنا ایک منفرد مقام حاصل کریں،

یہی وجہ ہے کہ وہ نوجوانون کو ایک مرتبہ پھر کھیلوں کے میدانوں میں لائی ہیں اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی جانب لانے میں پر عزم ہیں ، کھیلتا پنجاب، صحت مند پنجاب اور آگے بڑھتا پنجاب ان کا ویژن ہے اور وہ کامیابی سے اپنے اس ویژن کی جانب گامزن ہیں۔ایم پی اے طاہرہ مشتاق نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "کھیلتا پنجاب” میں خوب محنت کریں اور ان مقابلوں سے بہترین تجربات حاصل کر کے مستقبل میں کھیلوں کی دنیا میں ناصرف پنجاب بلکہ پاکستان کا نام روشن کریں،

اولمپکس اور دنیا میں ہونے والے دیگر بڑے مقابلوں میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کریں، نوجوانوں کے لئے "کھیلتا پنجاب” عالمی مقابلوں میں شامل ہونے کی بنیاد ہے۔ایڈیشنل کمشنر سید نذارت علی نے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا اور کہا کہ کھیل ہمیں برداشت، رواداری اور مثبت انداز میں دوسروں سے مقابلہ کرنا سکھاتے ہیں۔