‏پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام تعمیر، ترقی،خوشحالی اورخدمت کو ووٹ دے کرمسلم لیگ(ن)کو کامیاب بنائیں گے،مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

60
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا خیرمقدم

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام تعمیر، ترقی، خوشحالی اور خدمت کو ووٹ دے کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں گے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چار سال پورے ملک اور 9 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو رلانے، 100 یونٹ مفت بجلی کا ریلیف عوام سے چھیننے، جھوٹ، یوٹرن، کرپشن، عہد شکن اور آئین شکن کی سیاست عوام مسترد کریں گے، انشاءاللہ۔