- Advertisement -
ملتان۔ 04 ستمبر (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے کپاس پیدا کرنےو الے 21 اضلاع میں سے 5اضلاع جن میں ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورفیصل آبادکے اضلاع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.15سے لے کر100فیصدکم کپاس جیننگ فیکٹریوں میں آئی۔ سندھ کے تمام اضلاع میں کپاس کی پیدوارمیں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ صوبہ بلوچستان میں 107.98فیصد اضافی پیداوار جننگ فیکٹریوں میں پہنچی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386294
- Advertisement -