پنجاب گروپ آف کالجز  کے زیر اہتمام سالانہ حسن ِقرأت ونعت کا انعقاد

99
پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام سالانہ حسن ِقرأت ونعت کا انعقاد

اسلام آباد۔17مارچ  (اے پی پی):پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی /اسلام آباد کے زیر اہتمام سالانہ مقابلہ حسن ِقرأت ونعت کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا نے دینی وملی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے بہترین قرأت ونعت خوانی کا مظاہر ہ کیا۔عبداللہ اعظم نے قرأت  میں جبکہ محمد وقاص نے نعت خوانی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر ممتار عالم دین قاری محمد اعظم مدنی (فیصل مسجد)اور قاری غضنفرعلی نعیمی  بطور منصیفن قرأت جبکہ ممتاز نعت خواں قاری ریحان حبیب سہروردی اور محمد مبین ہاشمی بطور منصیفن نعت خوانی شامل ہوۓ ۔

تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر چوہدری محمد اکرم ڈائریکڑ پنجاب گروپ آف کالجز  راولپنڈی /اسلام آباد  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  طلباء  کی تیاری اور لگن کی تعریف کی اور بچوں میں منصیفن کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔  انہوں نے پروفیسر محمد شفیق چوہدری پرنسپل پنجاب کالج قائدکیمپس اور وائس پرنسپل حامد ریاض صاحب کو تقریب  کے انعقاد پر ستائشی کلمات سے نوازا۔