پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ ریجن لاہور کی جانب سے ماہ فروری2024 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ

174
پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ ریجن لاہور کی جانب سے ماہ فروری2024 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ

اوکاڑہ۔ 03 مارچ (اے پی پی):پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ ریجن لاہور کیجانب سے ماہ فروری2024 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کا اجراء کل115مقدمات کااندراج250اشتہاری و عدالتی مفرورگرفتار سینکڑوں لیٹرزشراب30کلو گرام چرس افیون اور 47چوری شدہ مشقوق موٹر سائیکلیں برآمد 476 سفری مشکلات میں پھنسے مسافروں کی فوری مدد04 گمشدہ بچوں کی بازیابی کے ٹاسک کومکمل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس سجاد محمد خاں ٹکا نے ضلعی ہیڈکوارٹر دفتر میں ضلع بھر کی مختلف صحافتی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے معزز میڈیا نمائیندگان کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایس۔ پی پیٹرولنگ پولیس لاہور ریجن فتح۔احمد کی زیرکمانڈ پیٹرولنگ پولیس ریجن بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور نقص امن کا سبب بننے والے شر پسند افرادکیخلاف بروقت کاروائیوں کی سرانجام دہی میں دن رات سرگرم ہے۔

گذشتہ ماہ کے دوران ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے46مقدمات سمیت ریجن بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف انسداد منشیات ناجائز اسلحہ ساؤنڈ ایکٹ لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ کی برآمدگی غیر معیاری گیس سلنڈر اور تیز رفتاری و جعلی/ بوگس نمبر پلیٹس استمال کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ٹوٹل115مقدمات درج کروائے گئے نیز متعدد کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سینکڑوں لیٹرشراب, ناجائز اسلحہ اور سرقہ شدہ مشقوق 47 موٹر سائیکلیں 01مذدا کی برآمدگی عمل میں لاکر ملزمان کی گرفتاریاں یقینی بنائی گئیں۔

دوران پیٹرولنگ مختلف سفری مشکلات میں پھنسے476مسافروں کو فوری اور بروقت فرسٹ ایڈ و دیگرہیلپس فراہم کی گئیں۔ دوران موثر گشت بے سہارا4 لاپتہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کیا گیا۔مختلف نوعیت کے سنگین مقدمات میں مطلوب ٹوٹل250عدالتی مفروران و اشتہاری ملزمان کو پابند ثلاسل کیا گیا۔

مزیداس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس اوکاڑہ کا کہنا تھا دوران ڈیوٹی فورس کیجانب سے خوش اخلاقی, ایمانداری جانفشانی اور بہادری جیسے رویوں کا بھرپور مظاہرہ محکمہ پیٹرولنگ پولیس کی کور ویلیوز میں شامل ہیں۔