ملتان۔ 06 اپریل (اے پی پی):پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی مارچ 2025ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔اتوار کو ترجمان پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن محمد سلیم خان نیازی کی زیر نگرانی مارچ 2025ء کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران 637 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،45 منشیات و شراب فروشوں کو گرفتار کر کے 584 لیٹر شراب اور 1160 گرام چرس سمیت دیگر منشیات برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔
غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر13 افراد کے خلاف مقدمات درج کرا کے سات ایم ایم رائفلیں، ایک 12 بوررائفل، 11 پستول، تین گول میگازاور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔پولیس ایپ کے ذریعے مختلف کارروائیوں کے دوران 928377افراد اور 328871 گاڑیوں کو چیکنگ کی گئی۔ملتان ریجن پٹرولنگ پولیس نے سات لاپتہ بچوں کو تلاش کر کے ان ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا اور916 تجاوزات کو واگزار کروایا۔شاہراہوں پر 2623 سے زائد مسافروں کومختلف قسم کی امداد اور32 افراد کو طبی مددفراہم کی گئی۔
چوری کی 10 موٹر سائیکلیں،ایک کار،ایک مزدا ڈالا برآمد کیا گیا، ساؤنڈ ایکٹ کے تحت ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایکسل لوڈ مینجمنٹ رول 279 کے تحت 245 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور غیر قانونی گیس سلنڈر استعمال کرنے والے 313 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔
سپرینٹنڈنٹ پٹرولنگ پولیس محمد سلیم خان نیازی نے کہا ہے شاہراہوں کو جرائم سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،شاندار کارکردگی پر قابل ستائش افسران و اہلکاروں کو اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جا رہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578846