ملتان۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس ملتان ریجن کی ستمبر 2024ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی،گزشتہ ماہ مختلف نوعیت کے 633 مقدمات کا اندارج کیا گیا۔ترجمان پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس ملتان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ستمبر 2024ء کے دوران ملتان ریجن میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ پانچ لاکھ 75ہزارنوسو56افراد اور دولاکھ پانچ ہزار911گاڑیوں کو چیک کیا۔گزشتہ ماہ کے دوران پی ایچ پی نے شاہرات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 38ہزار پانچ سو 85 ای چالان کئے،کم عمر ڈرائیورز کے 393چالان کئے گئے اور31 موٹرسایکلوں کو تھانہ جات میں بندکروایاگیا،ہائی وے پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والےافراد کے9ہزار956چالان کیے گئے اور دوہزارایک سو 65موٹرسائیکلیں بند کی گئیں۔شہریوں کی سہولت کے پش نظر دوہزاردوسو 89ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 105لائسنس کو رینیو بھی کیا گیا۔
غیر قانونی گیس سلنڈرزکے استعمال پر ملتان ریجن میں227گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،ہائی وےپر تیزرفتاری کرنے پر 316 گاڑیوں کے چالان کیے گئےاور 286 پر مقدمات کا اندارج کروایا گیا۔پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان نے96اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا،دورانِ چیکنگ 50عدالتی مفروران اور46 دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔پی ایچ پی نے ماہ ستمبر میں45چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور ایک کار بھی برآمد کی،97AMVO کے 16 مقدمات اورسائونڈ ایکٹ کے دومقدمات کا اندراج کیاگیا۔دورانِ سفر مشکلات کے شکار 1459مسافروں کو مختلف نوعیت کی امداد و راہنمائی بھی فراہم کی گئی،سات گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ کر ان کے والدین کے حوالے کیا گیا۔مختلف حادثات میں مضروب ہونیوالے 32افراد کو ابتدائی طبی امدادفراہم کی گئی،254عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر اکے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ماہِ ستمبرمیں پی ایچ پی ملتان نے ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 20مقدمات کا اندراج کروا کر ایک 32 بور پستول،دوکارتوس اور71 گولیاں بھی برآمد کیں۔ماہ ستمبر میں منشیات فروشوں کے خلاف 39 مقدمات اور 11/4/79 کے 21 مقدمات کا اندراج کروایا گیا،627لیٹر شراب،3630گرام چرس،850گرام افیون،50 گرام ہیروئن برآمد کر کے گرفتار منشیات فروش ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ایکسل لوڈ منیجمنٹ اوورلوڈ کی خلاف ورزی پر ایک ہزار پانچ سو 82گاڑیوں کے چلان کرکے791000روپے جرمانہ کیا گیا۔دھواں چھوڑ کر سموگ اور فضائی آلودگی میں اضافے کاسبب بننے والی ایک ہزار656گاڑیوں،جن میں 1048 موٹر سائیکلیں،500 LTV گاڑیاں اور 108 HTV گاڑیاں شامل ہیں کےچالان کرکےانکو 459300روپےجرمانہ عائد کیا گیا۔ایس پی محمد سلیم خان نیازی کی پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس افسران وا ہلکاروں کو مزید تندہی کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شاہرات پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور سہولت کیلئے جذبہ خدمت کے تحت فرائض ادا کئے جائیں،عوام کے جان و مال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پی ایچ پی کا نصب العین ہے۔