پنجاب یونیورسٹی،ایل ایل بی سپلیمنٹری آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری

389

لاہور۔12نومبر (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ تھرڈ اور ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ ففتھ سپلیمنٹری امتحان2024 کے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیٹ کالج امیدوار وں کے لئے سنگل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 نومبر ہے۔

امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ فارم صرف آن لائن جمع کروائے جا سکتے ہیں،کوئی فارم دستی یا بذریعہ ڈاک وصول نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات www.pu.edu.pk پر دستیاب ہیں۔