لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے گزشتہ روز انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلوں کے لیے تیسرے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور چیئرمین ٹیسٹ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انٹری ٹیسٹ کے لیے چھ ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کرائی ،
ٹیسٹ کیلئے 35 مراکز قائم کیے گئے۔ مذکورہ پروگراموں میں داخلوں کے لیے سات قسم کے انٹری ٹیسٹ لیے گئے۔ پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے 25 فیصد نمبر محفوظ کر رکھے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے نیو کیمپس اور اولڈ کیمپس میں طلبہ کے لیے رہنمائی کیمپس بھی لگائے اور امیدواروں اور ان کے والدین کو شٹل بس سروس فراہم کی۔