13.8 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب یونیورسٹی اوریونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پنجاب یونیورسٹی اوریونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

- Advertisement -

لاہور۔25فروری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے ساتھ تعلیمی روابط کے ذریعے ترکی زبان، ثقافت اور فنون کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے۔ معاہدے کے تحت یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ پنجاب یونیورسٹی میں ترکی زبان کے کورسز پیش کرے گا، مقامی زبان بولنے والے اساتذہ فراہم کرے گا اور ثقافتی اقدامات کی حمایت کرے گا۔

پنجاب یونیورسٹی انفراسٹرکچر اور تعلیمی شراکت داری کے ذریعے ان کوششوں میں سہولت فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو نے ڈائریکٹر یونس ایمرے ترک کلچرل سنٹر پاکستان ڈاکٹر حلیل ٹوکر اور ٹیکااسلام آباد کی صالحہ ٹونا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

- Advertisement -

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے ڈین اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز پروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام ودیگر نے شرکت کی۔ چار سالہ معاہدہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان علمی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566230

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں