لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کی تقریبات ہفتہ 2025 کے سلسلے میں بین الشعبہ جاتی تقریری مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے28 سے زائد طلبا طالبات نے حصہ لیا۔ان مقابلوں میں سکول آف اکنامکس سے بی ایس اکنامکس تھرڈ سمسٹر کے طالب علم محمد دانش اکرم نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے دس ہزار نقد انعام …
پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیؐ کی تقریبات ہفتہ 2025 کے سلسلے میں تقریری مقابلوں کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کی تقریبات ہفتہ 2025 کے سلسلے میں بین الشعبہ جاتی تقریری مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے28 سے زائد طلبا طالبات نے حصہ لیا۔ان مقابلوں میں سکول آف اکنامکس سے بی ایس اکنامکس تھرڈ سمسٹر کے طالب علم محمد دانش اکرم نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے دس ہزار نقد انعام جیتا۔








