لاہور۔14جنوری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخوں میں 31 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ منگل کو جاری شیڈول کے مطابق ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ امتحان کے ریگولر،پرائیوٹ، لیٹ کالج، امپروو ڈویژن،اضافی مضامین اور سپیشل کیٹگریز میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے سنگل فیس کے ساتھ اب داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ31جنوری کر دی گئی ہے۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دستیاب ہیں۔