پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

13

لاہور۔13جون (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔رمشہ آصف دختر آصف عبداللہ کو انٹرنیشنل ریلیشنز، محمدظہیر ولد نبی اللہ کو مائیکرو بیالوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس، ہمایوں شاہ نواز ولد حاجی محمد حنیف کو سپیشل ایجوکیشن،سکینہ رحمان دختر عبدالرحمان کو مالیکیولر بائیولوجی، اقرا طارق دختر رانا طارق محمودکو انفارمیشن مینجمنٹ، محمد گلریز ولد محمد بشیر کوکامرس، مناہل ارشد دختر محمد ارشد کوریاضی، عابدہ بانو دخترجاوید حیات کومائیکرو بیالوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس، عروج اشرف دختر محمد اشرف کو باٹنی اورعثمان علی ولد عنایت اللہ کو اسلامک سٹڈیز کے مضمون میں، مقالہ جات کی تکمیل کے بعدپی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی ہیں۔