پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

152
پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور۔3مارچ (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے ستارہ ناصر دخترناصر سعید کوبائیولوجیکل سائنسز (مالیکیولر بائیولوجی)، ام فروا دختر غلام حیدر شاہ کوریاضی، رابعہ معظم دختر محمد معظم کوکیمسٹری، شاہد نوازولد محمد اعجازکو مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینٹکس،

میاں محمد مدثر ناصر ولد محمد یار ناصر کوریاضی، ملک صدیق محمود ولد ملک طارق محمودکو بائیوکیمسٹری،طیب نصیر ولدنصیر امجد کاشف کوریاضی،مروہ اقبال دختر محمد اقبال کواسلامک سٹڈیز،

طیبہ خان دخترمحمد جمیل خان کوایگریکلچرل سائنسز (پلانٹ پتھالوجی) اورسمبل سرور دختر محمد سرور کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینٹکس کے مضمون میں، مقالہ جات کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔