لاہور۔15جنوری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے سات سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ پنجاب یونیورسٹی نے محمد راشد اقبال ولد محمد اقبال کواردو،حافظ ابو بکرعثمان ولد سلیم اللہ زمان کواسلامک سٹڈیز، ریحانہ بانو دختر محمد حسین کوکیمسٹری،راحت افز دختر محمد نواز کوآرٹ اینڈ ڈیزائن (آرٹ ہسٹری)،کاشفہ راشد دختر میاں عبدالراشد کوسپیشل ایجوکیشن،اسما کنول دختر ضیا اللہ کوسپیشل ایجوکیشن اورمحمد احسان اللہ ولد چوہدری ہدایت اللہ کو فارمیسی (فارماکولوجی)کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔