پنجاب یونیورسٹی نے سات سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

177

لاہور۔15جولائی (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے سات سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے عبدالرحمن ولد محمد رمضان کو اسلامک سٹڈیز،ثمین احمد دختر وقار احمد کومالیکیولر بائیولوجی اینڈ فرانزک سائنسز،وجیہہ کنول دخترخالد محمود کومائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینٹکس،شہزاد اسلام ولد محمد اسلام کو اردو،ابصار احمد ولد انتصار احمد کوزوالوجی،قراة العین دختر محمد احسن کوپبلک ہیلتھ اورگلناز پرویز دخترمیاں پرویز احمدکو بائیوٹیکنالوجی کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔