پنجاب یونیورسٹی نے وزاعظم یوتھ پروگرام کے خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ کے انعقاد کیلئے 5.5 ملین روپے کی گرانٹ حاصل کرلی

109
پنجاب یونیورسٹی نے 12سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

لاہور۔5فروری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے وزاعظم یوتھ پروگرام کے خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ کے انعقاد کے لیے 5.5 ملین روپے کی گرانٹ حاصل کرلی۔خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور بہاولپور میں کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر محمد شبیر سرور نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے تعاون اور سرپرستی سے شعبہ سپورٹس کھیلوں کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم، ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن اور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کا شکریہ ادا کیا۔