پنجاب یونیورسٹی نے 10 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

182
پنجاب یونیورسٹی نے 10 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے سیدہ فرحین فاطمہ دختر محمد عون الحسن کوفارمیسی (فارماکگنوسی)، منزہ مبارک دختر محمدمبارک مرزا کو پاکستان سٹڈیز، کرن زاہددخترزاہد محمودکو ریاضی، عبدالوحید ولدغلام فریدکو ساتھ ایشین سٹڈیز (سپیشلائزیشن ان سوشیالوجی)، غلام محمد ولد ارشاد احمدکو ریاضی،

محمد اظہر ولد محمداقبال کو سالڈ اسٹیٹ فزکس، فہد انیس ولد انیس سعید کو کمیونیکیشن سٹڈیز، بازغہ گل دختر محمد ارشد علی شاہ کو فارمیسی (فارماکولوجی)، تنویر احمد ولد اللہ بخش کو سوشل ورک اور رابعہ مشتاق دختر مشتاق آسی کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔