پنجاب یونیورسٹی نے10 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

186

لاہور۔19جولائی (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے بینش عنبرین دختر نذیر تبسم کو سوشیالوجی، حنا شہباز دختر محمد شہباز کو فارمیسی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، شمائلہ اعظم دختر محمد اعظم خان کو فارمیسی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، محمد ناصر ولد عبدالسبحان کو پبلک ہیلتھ، گلناز پرویز دختر میاں پرویز احمدکو بائیو ٹیکنالوجی، محمد اقبال رانا ولد رانا اصغر علی کو بزنس ایڈمنسٹریشن، تہمینہ لطیف دختر محمد لطیف نیئرکو بزنس ایڈمنسٹریشن، شیریں گل دختر شیر گل کو اپلائیڈ سائیکالوجی، صائمہ الفت دختر محمد اسحاق الفت کو ایڈمنسٹریٹو سائنسز (مینجمنٹ) اور عظمی رمضان دخترمحمد رمضان طاہرکو زوالوجی کے مضمون میں پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔