پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

128

لاہور۔3مئی (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام مذہبی انتہا پسندی کے انسداد اور محفوظ پاکستان کے لئے حکمت عملی ویبنار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر نعمانہ کرن، سابق سربراہ ڈیپارٹمنٹ آف پیس اینڈ کنفلیکٹ سٹڈیز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین، فیکلٹی ممبران اور طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ اپنے لیکچر میں ڈاکٹر امین نے موجودہ مسائل کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے پاکستان کے لئے لائحہ عمل تجویز کیا۔ ڈاکٹر نعمانہ کرن نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو انسداد انتہا پسندی مہم کا حصہ ہونا چاہیے اور تمام سٹیک ہولڈرز بشمول ریاست، ادارے، سول سوسائٹی، علما کرام و دیگر کو ایک پیج پر ہونا اور فیصلہ سازی کے عمل کا حصہ بننا چاہیے۔