پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

147
Punjab University

لاہور۔3جولائی (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹرکے زیر اہتمام آئی ایم ایف اور پاکستان کی معیشت پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹرنعمانہ کرن، ڈائریکٹر اکیڈمک پنجاب گروپ آف کالجز ڈاکٹر طاہر اعجاز، فیکلٹی ممبران، پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرزنے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمانہ کرن نے کہا کہ ہمارے فیصلہ سازوں اور سیاسی قیادت کو معاشی مسائل سے نمٹنے اور خود انحصاری کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر طاہر اعجاز نے اہم معاشی اصلاحات اور ان کے ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات کی وضاحت کی۔

انہوں نے قوم کے لیے حقیقی ہمدردی پر روشنی ڈالتے ہوئے موجودہ مسائل کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کے بارے میں پاکستان میں عام طور پر موجود غلط فہمیوں کواجاگر کیا۔ انہوں نے مختلف ممالک کو آئی ایم ایف کے قرضوں کی تاریخ کا ایک جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ کسی ملک کو قرض دینے کا عمل کس طرح کام کرتا ہے۔