26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب یونیورسٹی کاایسوسی ایٹ ڈگری کے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی کاایسوسی ایٹ ڈگری کے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری

- Advertisement -

لاہور۔7نومبر (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری کے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری کردیا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس، کامرس پارٹ ون،ٹو اور بی اے (سماعت سے محروم امیدواروں) کے سالانہ امتحانات 2025 کے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے، ریگولر، لیٹ کالج، پرائیویٹ، امپرووڈویژن،

ایڈیشنل مضامین اورسپیشل کیٹگریز(ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارم ڈی، جنرل نرسنگ، فاضل، وفاق المدارس) کے امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ فارم صرف آن لائن جمع کروائے جا سکتے ہیں،کوئی فارم دستی یابذریعہ ڈاک وصول نہیں کیا جائے گا۔ مذکورہ امتحانات کیلئے سنگل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے،اس سلسلہ میں تفصیلات www.pu.edu.pk پر دستیاب ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں