پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام کینوس اینڈ کولیگز کے موضوع پر تصویری نمائش

84
پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام کینوس اینڈ کولیگز کے موضوع پر تصویری نمائش

لاہور۔3فروری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام کینوس اینڈ کولیگز کے موضوع پر تصویری نمائش کاانعقاد کیا گیاجس کی افتتاحی تقریب میں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے خصوصی شرکت کی۔

اس مو قع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سمیرا جواد، ڈاکٹر نائلہ عامر، ڈاکٹر راحت نوید مسعود،اطہر علی، فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے مصوروں کی فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر سمیرا جواد اورڈاکٹر نائلہ عامر کی کاوشوں کو سراہا۔

نمائش کے انعقاد کا مقصد 1940 کے آغاز میں ہونے والے دبستان مصوری کے بصری سفر کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جو آرٹ کے شائقین اور طلبا کو پاکستانی مصوری کی تاریخ سے آگاہی فراہم کرنے کا باعث ہے۔