پنجاب یونیورسٹی کا134واں جلسہ عطائے اسناد کل منعقد ہوگا

105

لاہور۔23فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب/ چانسلر پنجاب یونیورسٹی سردار سلیم حیدر خان کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی کا134واں جلسہ عطائے اسناد بروز سوموار صبح 10:30بجے فیصل آڈیٹوریم میں منعقدہوگا جس میں انڈر گریجویٹ، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سال 2024 ءمیں کامیاب ہونے والے تمام شعبہ جات کے طلبا و طالبات کو گولڈ میڈلز اور اسناد دی جائیں گی۔