پنجاب یونیورسٹی ہیلی انٹرنیشنل آفس کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام

141

لاہور۔9دسمبر (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی ہیلی انٹرنیشنل آفس نے یونائیٹڈ پیپلز گلوبل کے تعاون سے انڈر گریجویٹ طلبا کے لئےیو پی جی سسٹین ایبلٹی لیڈرشپ ٹریننگ پروگرام کے حوالے سے ایک بین الاقوامی سیشن کا انعقاد کیا جس میں ڈائریکٹر ہیلی انٹرنیشنل آفس ڈاکٹر سعدیہ فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ فواد علی اور 100سے زائد شرکا نے شرکت کی

اس سیشن کا مقصد طلبا کی حوصلہ افزائی کرنا اور پائیداری کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ہمارے سیارے کا ایک بہتر مستقبل بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا تھا۔ تقریب میں ہیلی کالج آف کامرس کی ایم ایس سکالر عروبہ سمیر نے پائیدار ترقی کے اہداف کے علم اور نفاذ بارے پریذنٹیشن پیش کی

انہوں نے پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں نوجوان لیڈرز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر سعدیہ فاروق نے کہا کہ ہم یونائیٹڈ پیپلز گلوبل کے ساتھ اس طرح کی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ طلبا کو ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں اور عالمی چیلنجز بارے آگاہی دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی انٹرنیشنل آفس مستقبل میں بھی یونائیٹڈ پیپل گلوبل کے ساتھ تعاون کو فروغ دے کر طلبا کو ایک پائیدار دنیا میں شراکت کے لیے درکار علم اور ہنر سے مزید آراستہ کرنے کیلئے اقدامات کرتا رہے گا۔