27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںپنجا ب میں لوٹ ما ر کا با زار گرم ہے ،...

پنجا ب میں لوٹ ما ر کا با زار گرم ہے ، چوہدری پرویز الہی کے پاس 186 کا نمبر پورا نہیں ، رانا ثناء اللہ، عطا تارڑ

- Advertisement -

لاہور۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر دا خلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر اعظم کے معا ون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجا ب میں لوٹ ما ر کا با زار گرم ہے ، عدا لت عا لیہ جلد فیصلہ کرے ،چوہدری پرویز الہی کے پاس 186 کا نمبر پورا نہیں ہے، یہ اقلیتی حکومت ہے ۔ان خیا لات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے با ہر ایک مشترکہ پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 175 افراد جمع کرکے 186 کا ڈرامہ ایک اور فراڈ ہوگا، مونس الہی پیسا اکٹھا کر کے بیرون ملک جہاز میں لے گئے ہیں،یہ لوگ روزانہ کی بنیاد پر اربوں کی کرپشن کررہے ہیں، پنجاب میں یہاں تک لوٹ مار کا بازار گرم ہے کہ پر ویز ا لہی کا فرنٹ مین عنایت لک کروڑوں روپے کما رہا ہے اور آگے بھی پہنچا رہا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں لوٹ ما ر مچی ہوئی ہے، اینٹی کرپشن میں سفید داڑھی والے نے لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے، ان کاایک ایک دن پنجاب کے عوام پر بھاری پڑ رہا ہے ۔

- Advertisement -

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں اقلیتی حکومت ہے، ان کے پاس 186 کانمبر نہیں ہے، ان کے چھ، سات افراد بیرون ملک ہیں، ان کے بندوں کے بیرون ملک جانے کے ریکارڈ ہمیں معلوم ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ سے درخواست ہے کہ ان چیزوں کو ختم کرائے اور جلد فیصلہ سنا ئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ماسٹر پلان کو اربوں روپے رشوت لیکر پاس کیا گیا،لوٹ مار کا جو بازار گرم ہے اسے ختم ہونا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے کیونکہ یہ اقلیتی حکومت ہے۔ ایک سوال کے جوا ب میں وفا قی وزیر نے کہاکہ عمرا ن خان نے القادر یو نیور سٹی کے نا م پر 5 ارب روپے کی کر پشن کی ہے، مز ید یہ کہ اس فار ن فنڈڈ فتنہ نے پنجا ب اور کے پی کے میں کر پشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وفا قی حکو مت معا شی مسا ئل کے جلد سے جلد حل کے لیے کو شاں ہے، پی ٹی آئی ملک کے معاشی مسا ئل پر سیا ست چمکا نے کی مذ مو م کو شش کر رہی ہے۔

معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فوا د چو ہدری سن لیں کہ انہیں منہ چھپا نے کی جگہ نہیں ملے گی ،عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ جھو ٹ بول رہے ہیں ،ان کے پا س186 ارکا ن کی گنتی پو ری نہیں ہے، ہمیں معلو م ہے کہ ان کے 12 ارکا ن اسمبلی غا ئب ہیں۔پنجا ب اسمبلی کے در وازے بند کر کے گنتی والی حر کت نہیں کر نے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے لو کیشن مو جو د ہے، جیو فنا نسنگ سے دود ھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی ہو جا ئے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=345844

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں