12.7 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجا ب یونیورسٹی کے زیر اہتمام کتاب میلہ اختتام پذیر، دو روز...

پنجا ب یونیورسٹی کے زیر اہتمام کتاب میلہ اختتام پذیر، دو روز میں 94ہزار سے زائد کتب فروخت ہوئیں

- Advertisement -

لاہور۔22فروری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا تین روزہ کتاب میلہ اختتام پذیر ہوگیا جس میں پہلے دوروزمیں 94ہزار سے زائد کتب فروخت ہوئیں۔ تیسرے دن بھی کتاب میلے میں شہریوں کا تانتا بندھا رہا۔ تیسرے دن کتاب میلے میں صحافی، وکلا، ڈاکٹرز،ادیب، شعرا، اساتذہ و، طلباطالبات اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے فیملیز کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرشرکا کا کہنا تھا کہ علم کے فروغ میں کتابوں کا کرداربہت اہم ہے جس کے لئے پنجاب یونیورسٹی میں سجایا گیا میلہ بہترین کاوش ہے۔

انہوں نے کہاکہ کتاب میلے میں آکر بہت اچھا لگااورماضی میں پڑھی گئی کتابیں دوبارہ دیکھ کرخوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور کتابوں میں بڑا گہرا رشتہ ہے اور ایک چھت کے نیچے کئی موضوعات پراتنی کتابیں دیکھ کردل خوش ہوگیا۔ شرکا کا کہناتھا کہ تعلیم کے علاوہ ملک و قوم کی ترقی کادوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لائبریریاں اور کھیلوں کے میدان آباد کرکے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مسلمان دنیا پر تب تک غالب رہے جب تک کتاب سے رشتہ مضبوط رہا۔شرکا کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے میں سستی کتب کی فراہمی کو یقینی بنانے پر پبلشرز کا بھی شکریہ ادا کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت اور کتابوں کی خریداری اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیکنالوجی کے دور میں بھی کتب بینی کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنجاب یونیورسٹی میں کتاب میلے کی یہ روایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564884

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں